( یو این آئی) دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے کنوینر سنجے سنگھ کو ریل بھون کے باہر باضابطہ اجازت کے بغیر دھرنا دینے کے معاملے میں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ
هرویندر سنگھ نے تقریبا ڈھائی سال پرانے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال اور ان کی پارٹی کے رفقاء کو آئندہ سماعت کی تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 2014 میں مسٹر کیجریوال اور دیگر لیڈر وں نے ریل بھون کے باہر اجازت کے بغیر دھرنا دیا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔